مکہ مکرمہ : (ویب ڈیسک) پاکستان سے عمرہ کے لیے جانے والے 8 زائرین ہوٹل میں آگ لگنے سے شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق عمرہ کے لیے سعودی عرب جانے والے زائرین کو افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث خواتین سمیت 8 زائرین شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

شہید ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے، شہید ہونے والوں میں ریاض گجر، اسکی اہلیہ، نانا، سسر جبکہ حاجی اشرف اس کی اہلیہ اور ساس ودیگر شامل ہیں۔

مکہ مکرمہ کے نجی ہوٹل میں لگنے والی آگ سے کئی افراد شدید زخمی بھی ہوئے، سعودی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے