ننگرہار: محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ (آئی او ایم ) انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے 2 لاکھ 17 ہزار امریکی ڈالر کی لاگت سے لڑکیوں کے ایک اسکول کا افتتاح کر لیا گیا۔ میڈیا آفس ننگرہار کا کہنا ہے کہ اس اسکول میں 8 کلاس روم، 2 انتظامی کمرے، 4 بیت الخلاء اور ایک کمپیوٹر روم تعمیر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل لغمان اور پکتیا میں بھی کئی سکول تعمیر کیے گئے ہیں۔
