عمومی صدارت برائے امور حرمین شریفین نے بتایا ہے اتھارٹی کے شعبہ ترجمہ کے زیر انتظام المسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کا اردو سمیت 10 زبانوں میں ترجمہ کیا جاتا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے نے ادارہ برائے امور حرمین کے شعبہ ترجمہ کے نائب صدر احمد عبدالعزیز الحمیدی کے حوالے سے بتایا کہ مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کا ترجمہ جن 10 عالمی زبانوں میں کیا جاتا ہے ان میں اردو، انگلش ، فرانسیسی، فارسی، ترک ، ملائی، روسی ، چینی ، بنگالی اور ہوساوی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کی جانب سے ترجمے کے لیے جن افراد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں وہ اپنے شعبے میں انتہائی ماہر اور علمی شخصیات ہیں جنہیں فوری ترجمہ کرنے پر عبور حاصل ہے۔ مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کے فوری ترجمے سے لوگ براہ راست خطبے کا ترجمہ اپنی زبان میں سن سکتے ہیں اور انہیں خطبے کو بآسانی سمجھنے کی سہولت ملتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے