پنجاب حکومت نے پاک فوج کی خدمات طلب کر لیں اور اس حوالے سے وفاقی وزارتِ داخلہ نے منظوری دے دی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق دس کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔ پاک فوج امن وامان قائم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

وفاقی وزارتِ داخلہ نے پنجاب میں فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر وفاقی حکومت نے فوج کی تعیناتی کی منظوری دی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم آئین کے آرٹیکل 245 اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 4 (3) کے تحت سویلین طاقت کی مدد کے لیے اور امن و امان کی صورتِ حال کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے