تونس کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایک حملہ آور نے جزیرہ جربہ پر واقع ایک یہودی عبادت گاہ تک پہنچنے کی کوشش کی۔ مشکوک شخص نے یہودی عبادت گاہ کے قریب حملہ کیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ حملے میں 6 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ حملہ آور کی تصویر ہے جس نے جربہ جزیرے پر ایک یہودی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

تونس کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اس کی سکیورٹی فورسز نے ایک پولیس اہلکار کو اس وقت ہلاک کر دیا جب اس نے جزیرے جربہ پر واقع غریبہ عبادت گاہ تک پہنچنے کی کوشش کی۔ ملزم کی ہلاکت کے بعد اس کے پاس موجود ہتھیار قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "آغیر جربہ” میں نیشنل گارڈ کے نیول سینٹر سے وابستہ ایک گارڈ نے اپنے ساتھی کو اپنے انفرادی ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے ہلاک کر دیا اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔ اس نے غریبہ معبد کے قریب پہنچنے کی کوشش کی اور اس پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی تاہم اسے پولیس نے عبادت گاہ سے دور ہی قتل کر ڈالا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس آپریشن کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک اہلکار بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں اور سول افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک تونسی باشندہ جس کی عمر 30 سال اور ایک بیالیس سالہ فرانسیسی شامل ہیں تاہم ان کی مزید شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

وزارت داخلہ نے زور دے کر کہا کہ عبادت گاہ میں موجود تمام افراد کو گھیرے میں لے کر انہیں سکیورٹی فراہم کردی گئی جب کہ اس بزدلانہ کارروائی کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اسرائیل کےسرکاری براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے منگل کی شام کو اطلاع دی کہ فائرنگ کے واقعے میں جربہ میں ایک عبادت گاہ کو نشانہ بنایا۔

حادثے کی تصویر
حادثے کی تصویر

تاہم بعد میں اسرائیل کے عبرانی اخبار ‘یدیعوت احرونوت’ نے اطلاع دی کہ فائرنگ عبادت گاہ کے باہر ہوئی۔ اس کے اندر نہیں ہوئی اور عبادت گاہ میں آنے والوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ عبادت گاہ میں موجود یہودیوں کی بڑی تعداد کو ہوٹلوں میں واپس کر کے محفوظ بنایا گیا۔

دنیا بھر سے یہودی 2,500 سال سے زیادہ قدیم عبادت گاہ کی زیارت کے لیے جربہ آتے ہیں۔ یہ سیاحوں کی توجہ کا ایک اہم مقام بھی ہے اور تورات کے قدیم ترین نسخوں میں سے ایک پر مشتمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے