بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 21 لڑاکا طیارہ راجستھان میں ہنومان گڑھ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ گرنے والے فوجی طیارے کا  پائلٹ محفوظ رہا تاہم طیارہ گرنے کے باعث زمین پر موجود 2 شہری ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار  ہونے والے طیارے نے سورت گڑھ سے اڑان بھری تھی۔

خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں کا حادثہ معمول بن چکا ہے اور آئے روز اس قسم کے حادثات سامنے آتے رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے