اسلام آباد : افغان وزیرخارجہ کی قیادت میں وفدکی پاکستان کی سیاسی جماعتوں کےقائدین سے اہم ملاقات

 آج رات امارت اسلامیہ افغانستان کےوزیرخارجہ کی قیادت میں وزیرتجارت سمیت وفد نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کےقائدین سے ملاقات کی۔ جس میں امارت اسلامیہ کی آمد کے بعد سے افغانستان میں ہونے والی پیش رفت کےعلاوہ افغانستان اور پاکستان کےدوطرفہ مشترکہ سیاسی، تجارتی، راہداری اور اقتصادی مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کےعلاوہ اجلاس کےتمام شرکا نے دونوں پڑوسی ممالک کی حکومتوں اورعوام کےدرمیان قربتیں پیدا کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے آزادانہ سفر کےلیےسہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، محمود خان اچکزئی، ایمل ولی خان و دیگر سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

ویڈیو لنک کے لیے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے