صدر رجب طیب ایردوان کی صحت سے متعلق متعدد غیر ملکی میڈیا اداروں میں  دی جانے والی خبریں درست نہیں ہیں۔

صدر ایردوان   نے کل خرابی صحت کی  بنا پر اپنے پروگرام منسوخ کر دیا تھا اور  ڈاکٹروں نے  انہیں گھر پر آرام کا مشورہ دیا تھا۔

نائب صدر  فواد اوکتائے  نے کہا کہ صدر ایردوان   اپنے امور سر انجام دیتے رہیں گے ، ان کا شیڈول بہت مصروف  ہے۔  انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان خود کہہ چکے ہیں  کہ ان کو معمولی سے سردی محسوس ہوئی تھی  جس کی بنا پر انہوں  نے آرام کرنے کو ترجیح دیا۔

صدر  کے اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹر  فخر الدین آلتون  نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صدرایردوان   کی صحت کے بارے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ایردوان  کی صحت کے بارے میں لگائے گئے بے بنیاد الزامات  کو ہم مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے اس بیان کو انگریزی زبان میں بھی جاری کیا ہے۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  کے ترجمان عمر چیلک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ایردوان  کے بارے میں متعدد  غیر ملکی میڈیا میں غیر اخلاقی  اور بے بنیاد  خبریں چلائی گئی ہیں۔  صدر ایردوان اپنے امور انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  صدر ایردوان  ڈاکٹروں کے مشورے پر  آرام کرنے کے بعد معمول کے مطابق اپنا کام شروع کردیں گے۔

عمر چیلک نے پوری دنیا  کی جانب سے    صدر ایردوان   کی صحت و تندرستی  کی نیک خواہشات  پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

صدر  کے اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹر  فخر الدین آلتون   نے کہا ہے کہ متعدد سوشل میڈیا  اکاؤنٹس پر صدر ایردوان کے دل کا دورہ پڑنے  اور انہیں ہسپتال منتقل کیے جانے کی بے بنیاد خبریں  پیش کی گئی ہیں جو حقیقت پر  مبنی نہیں ہیں اور وہ انہیں  مسترد کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے