سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر ہونے والے دھماکے میں 8 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دھماکا ہوا، دھماکے سے تھانے کی عمارت بیٹھ گئی۔

خالد سہیل کے مطابق دھماکے سے علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی تھانہ کبل میں ہونے والے دھماکے میں 5 افراد شہید اور 15 افراد زخمی ہوئے ، صوبے میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

بعد پولیس حکام نے بتایا کہ تھانے کے اندر ہونے والے دھماکے میں 8 پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے