ریاض:  سعودی عرب، ترکیہ، عراق، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے جبکہ مسجدالحرام اور مسجدنبویﷺ میں نمازعید کے روح پرور اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے عید الفطر کے موقع پر قوم سے خطاب میں کہا کہ ہمیں آپ کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے، اللہ ہمارے ماہ صیام کے روزے، عبادات اور نیک اعمال قبول فرمائے۔

عیدالفطر کے خطبے میں امام مسجد نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبرکا درس دے گیا ہے اس کو قائم رکھو اور اچھے برے کا فرق بتایا اور سمجھایا گیا ہے کہ کسی کے حقوق سلب نہ کرو اپنے برابر سمجھو۔

مزید کہا کہ حُسن اخلاق رکھو اور معاشرے اچھائی کا سبب بنو کیونکہ اتحاد سب سے بڑی مسلمان کی طاقت ہے جبکہ زندگی اللہ کی دی ہوئی امانت ہے اس کو سنوارو، زبان،رنگ اور نسل سے اوپر انسانیت ہے توحید پر ایمان رکھو یہی ایمان کا جزو ہے۔

خادمین حرمین شریفین، ولی عہد نے سعودی عرب کے عوام اور تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔

گزشتہ روز سعودی حکام نے چاند کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب میں جمعۃ المبارک 21 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

حرمین انفو نامی ٹوئٹر اکاونٹ سے چند تصاویر شئیر کی گئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خانہ کعبہ میں لاکھوں کی تعداد میں افراد نمازعید کی ادائیگی کر رہے ہیں۔

نماز عیدالفطر کے روح پرور اجتماع میں 20 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین نے نماز عیدالفطر ادا کی۔

ادھر افغانستان، ترکمانستان، ازبکستان سمیت وسط ایشیائی ریاستوں، امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک میں بھی آج عید منائی جارہی ہے۔

ایران، اومان، بھارت، بنگلادیش، ملائیشیا، انڈونیشیا میں چاند نظر نہیں آیا، اس لیے عید کل منائی جائے گی جبکہ جاپان، برونئی، آسٹریلیا، جاپان، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ میں بھی چاند رات آج ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے