خیبر میں طور خم سرحدی گزر گاہ کے قریب ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد کنٹینرز اور مال بردارگاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، اس دوران کارگو گاڑیوں میں آگ بھی بھڑک اٹھی ۔
پولیس کے مطابق طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ اچانک گرگیا جس کے باعث ایکسپورٹ روڈ پر موجود ایک درجن سے زائد مال بردار گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔
اس دوران مال بردار گاڑیوں میں اچانک آگ بھی بھڑک اٹھی اور اس وقت ایک درجن سے زائد گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔