قطر: امارت اسلامیہ کےسفیر ڈاکٹرمحمدنعیم نے دوحہ میں حماس کےسیاسی دفتر کی دعوت پر ان کے افطاری کے پروگرام میں شرکت کی۔ اس پروگرام میں قطر میں مقیم بیرونی ممالک کےسفیروں اور غیرملکی نمائندوں کےعلاوہ قطری وزارت خارجہ اوردیگر وزارتوں کےحکام نے شرکت کی حماس کے سیاسی بیورو کےسربراہ اسماعیل حنیہ طالبان سفیر کا خیر مقدم کیا اور حماس کے بیرون ملک مقیم سربراہ خالد مشعل بھی موجود تھے ۔
