ٹوکیو : (ویب ڈیسک ) جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کی تقریر کے دوران  سموک بم سے حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے  بھگدڑ مچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وکایاما شہر میں جاپانی وزیر اعظم نے ابھی تقریر کا آغاز ہی کیا تھا کہ  دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بعد وزیراعظم کو بندرگاہ سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق جاپانی وزیراعظم کے نزدیک نامعلوم شخص نے پائپ کی طرح کی کوئی چیز پھینکی تھی جسے سموک بم کہا جارہا ہے۔

 اس واقعے کے بعد کشیدا آج (ہفتہ)  کی سہ پہر کی مہم کا شیڈول جاری رکھیں گے ، ایل ڈی پی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تصدیق کی ہے  ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم پر سموک بم پھینکنے والے کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

جاپان کے سرکاری حکام کی جانب سے تاحال تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 8 جولائی کو جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ایبے پر تقریر کے دوران فائرنگ کی گئی تھی جس سے وہ ہلاک ہو گئے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے