خواتین کےلیے معاشی حوالے سے خود کفیل ہونا نہ صرف ان کی خاندان اور گھرانے کےلیے بہتر ہے بلکہ ملکی معیشت کےلیے بھی نیک شگون ہے۔ وزارت صنعت و تجارت نے سالانہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ سال 1401 ھ ش میں سرمایہ کاری میں خواتین کا حصہ 66 فی صد بڑھ گیا ہے۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ سرمایہ کاری اور اقتصادی میدان میں خواتین کی شرکت سے گھریلوں غذائی تحفظ ممکن اور ملک میں غربت کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کابل میں موجود افغان ملبوسات کی متعدد فیکٹریوں کے حکام کا کہنا ہے کہ افغان ملبوسات کے استعمال میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ لورا نامی ایک خاتون افغان کپڑوں کے پروڈکشن سینٹر کی منیجر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ چار سال سے افغان کپڑے بنانے کے شعبے میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فیکٹری کی تعمیر کا مقصد افغان کپڑوں کی دستکاری کو فروغ دینا ہے جن میں سے زیادہ تر ہاتھ سے کڑھائی کی جاتی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے