آج جمعہ کے روز اسرائیلی پابندیوں کے باوجود2 لاکھ  50 ہزار فلسطینیوں نے قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی علی الصبح سےاندرون فلسطین کے شہروں، غرب اردن اور القدس سے نمازیوں کی مسجد اقصیٰ آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ اس موقعے پر قابض فوج اور پولیس کی جانب سے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ تک پہنچنے کے لیے جگہ جگہ ناکے اور رکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں روکنے کی  مذموم کوشش کی گئی۔ ان پابندیوں کے باوجود ایک لاکھ تیس  ہزار سے زاید فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی۔ قابض فوج کی طرف سے جمعہ کے روز یہودی آباد کاروں کو دھاوے  میں سکیورٹی فراہم کی گئی اور فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکا گیا۔

اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینی نمازیوں کی شناخت پریڈ کی اور ان کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

غرب اردن سے آنے والے فلسطینیوں کو قلندیہ چوکی پر روکا گیا اور ان کی تلاشی کی آڑ میں ان کی شناخت پریڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے