کابل (بی این اے) رواں سال 1444 ہجری بمطابق 2023 مدینہ منورہ میں افغان حجاج کرام کو ضروری سہولیات، رہائش اور کھانے کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔
عالی قدر امیر المومنین اور وزارت ارشاد حج و اوقاف کے سربراہ کی ہدایات کے مطابق افغان زائرین کی رہائش کا انتظام حرمین شریفین کے مرکزی علاقے میں کیا گیا جو تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا اور اس سال حج سیزن کے دوران مہیا کیے جائیں گے۔گزشتہ سالوں کے برعکس افغان عازمین حرم نبوی کے قریب بنی عمارتوں میں رہیں گے۔
اس کے علاوہ اس سال وزارتِ ارشاد، حج و اوقاف کے اقدام پر پہلی بار مدینہ منورہ میں افغان عازمین حج کو کھانے کی فراہمی کا بھی معاہدہ ہوا ہے۔
معاہدے کے مطابق افغان زائرین کو ان کے رہائشی مقامات پر دن میں 3 وقت کا کھانا انتہائی کم قیمت پر ملے گا اور ماضی کی طرح کھانے کے لیے دور دراز علاقوں میں جانے سے ان کا وقت ضائع نہیں ہوگا۔
مذکورہ معاہدے کابل سے متعلقہ اداروں کے مشترکہ وفد کی کوششوں سے خطے اور دنیا کے دیگر اسلامی ممالک کے مقابلے کم قیمت پر کیے گئے۔
ان معاہدوں پر وزارت اشاد، حج و اوقاف کے ڈائریکٹر جنرل فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن اور وفد کے سربراہ مولوی عبدالولی حقانی اور موسم المدینہ للنزل السیاحیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ محمد قصلی علی الشہری اور صفوۃ الوسام للخدمۃ الاعاشہ کے چیئرمین محمد فرحان قریشی کے درمیان مدینہ میں افغان حج مشن کے دفتر میں دستخط ہوئے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ مکہ مکرمہ میں افغان عازمین کے لیے رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کے معاہدے آخری مراحل میں ہیں اور شہریوں کے مفادات کے مطابق آئندہ چند روز میں اس پر دستخط کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے