عازمین حج کو ان کی روانگی پرواز کی اطلاع ایس ایم ایس/ویب سائٹ کے ذریعے دی جائے گی ۔ ڈائریکٹر حج لاہور اقرار احمد

عازمین حج روانگی سے دو دن پہلے حاجی کیمپ آ کر پاسپورٹ اور ٹکٹ حاصل کریں گے

ڈائریکٹر حج لاہور اقرار احمد نے کہا ہے کہ گورنمنٹ سکیم کے عازمین حج کو ان کی روانگی پرواز کی اطلاع ایس ایم ایس/ویب سائٹ کے ذریعے دی جائے گی ۔ وہ روانگی سے دو دن پہلے حاجی کیمپ آ کر پاسپورٹ اور ٹکٹ حاصل کر لیں۔ عازمین حج کی تربیت کا سلسلہ 28 اپریل سے شروع ہو گا۔ لاہور حاجی کیمپ سے حج آپریشن 19 مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ حج پروازوں کی روانگی 21 مئی سے شروع ہو گی۔
حج آپریشن 2023ء کی تیاریوں کے سلسلے میں متعلقہ ضلعی محکموں کا کوآرڈینیشن اجلاس گزشتہ روز حج ڈائریکٹوریٹ لاہور میں منعقد ہوا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر حج مجیب اکبر شاہ اور محمد عارف نے محکموں کو ان کے ذمہ فرائض سے آگاہ کیا۔اجلاس میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن، واسا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، پی ایچ اے، پولیس، کسٹم، اینٹی نارکوٹکس، سول ایوی ایشن اتھارٹی، ائر پورٹ سیکورٹی فورس، ریلوے پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے