مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کی انتظامیہ نے تیسری سعودی توسیع میں اعتکاف میں بیٹھنے والے لوگوں کا استقبال کیا۔ دو مقدس مساجد کے امور کے ادارہ نے سرکاری اکاؤنٹ پر متعدد ویڈیو کلپس نشر کیے ہیں جن میں اعتکاف میں لوگوں کے استقبال کرنے اور انہیں جگہ فراہم کرنے اور دیگر سہولیات بہم پہنچانے کو دکھایا جارہا ہے۔ طریقہ کار کے مطابق اعتکاف میں موجود شخص کے ساتھ افراد کو بھی رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

معتکفین کے انتظامات پر نظر دوڑائیں تو ان کے لیے سحری اورافطاری کے لیے الگ مقامات تیار کیے گئے ہیں۔ ان کے آرام کے لیے خدمت کے تمام ذرائع مہیا کردیے گئے۔ معتکفین کے لیے ایک الگ طبی کلینک بھی قائم کیا گیا ہے۔ ہر اعتکاف کرنے والے کے لیے ایک خصوصی لاکر رکھا گیا ہے تاکہ اس میں وہ اپنا ذاتی سامان محفوظ کر سکے۔

’’صدارت عامہ برائے امورمسجد حرام و مسجد نبوی‘‘ کی جانب سے دی گئی سہولیات کے حوالے سے معتکفین نے خوشی کا اظہار کیا اورانتظامیہ کی تعریف کرتے رہے۔

تیسری سعودی توسیع میں اعتکاف والوں کے لیے تیار مقامات کے نگران شیخ عبدالمحسن الغامدی نے بتایا ڈاکٹر السدیس کی رہنمائی میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک الگ یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔ ہم نے کام شروع کرتے ہوئے سکیورٹی اور سروس حکام سے بات چیت کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ معتکفین کے لیے کنگ فہد توسیع، شاہ عبداللہ توسیع اور تیسری سعودی توسیع میں جگہ بنائی گئی ہے۔ اس میں مردوں کے لیے دو جگہیں ہیں جن میں 1300 افراد کی گنجائش ہے اور خواتین کے لیے ایک جگہ ہے جس میں 500 افراد کی گنجائش ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے