چند روز قبل اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے مسلمانوں پر فائرنگ کی جس میں سو سے زائد فلسطینی نمازی زخمی اور چار سو کو گرفتار کیا گیا۔
امارت اسلامیہ اس وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے اور اسے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتی ہے۔ مقدس مقامات اور نہتے شہریوں پر حملہ کرنا اور ان پر تشدد کرنا بین الاقوامی اصولوں کے خلاف عمل ہے اور غاصب اسرائیلیوں کا ظالمانہ اقدام ہے۔ اس طرح کے جرائم کا ارتکاب ظاہر کرتا ہے کہ وہاں مسلمانوں کو کس قدر مشکل حالات اور اسرائیلی جبر کا سامنا ہے۔
امارت اسلامیہ اس جرم کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں سے مظلوم فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات کی حمایت کرنے اور ان پر ایسے بہیمانہ مظالم کی روک تھام کے لئے کردار کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ اسرائیل کی طرف سے اس طرح کے انسانیت سوز مظالم اور مقدس مقامات کی بے حرمتی اسلامی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور مسلم اقدار اور مقدسات کی توہین ہے۔ والسلام

امارت اسلامیہ افغانستان

  19/9/1444ہجری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے