اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ موسیٰ ابو مرزوق نے کل جمعہ کی سہ پہر مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں روسی صدر کے خصوصی ایلچی اور روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف سے فون پر بات کی۔انہوں نے روسی اہلکار سے مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری اسرائیلی حملوں اور غزہ کی پٹی اور لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور اسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت پر بات چیت کی۔ابو مرزوق نے فلسطینیوں کے خلاف قابض ریاست کے جرائم کے بارے میں بات کرتے ہوئے زور دیا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کی پاسداری کرتے ہیں اور حماس تمام دستیاب ذرائع سے اپنے عوام کا دفاع کرے گی۔دوسری طرف بوگدانوف نے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت میں اپنے ملک کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا۔ فریقین کوصبرو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے