کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر نے ہفتے کے روز شمالی اور وسطی صوبوں کے متعدد عمائدین اور علمائے کرام سے ملاقات کی۔
نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر سے ملک کے 16 صوبوں کے قبائلی رہنماؤں اور علمائے کرام نے ملاقات کی، ان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق صوبائی عمائدین نے امارت اسلامیہ کی آمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کی خدمت پوری قوم کی ذمہ داری ہے انہوں نے امارت اسلامیہ کے ساتھ اپنے لوگوں کی مدد کا یقین دلایا۔
اجلاس میں شریک صوبائی عمائدین نے اپنے اپنے صوبوں میں تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کے شعبوں میں پراجیکٹس پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔
مولوی عبدالکبیر نے کہا کہ امارت اسلامیہ کی فتح میں تمام صوبوں نے قربانیاں دی ہیں اور وہ سب متوازن ترقی اور تعمیر نو کے مستحق ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ اپنے امکانات اور وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام افغانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے جس سے عوام کو متوازن ترقیاتی فوائد حاصل ہوں گے۔
