اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے بیرون فلسطین پولٹ بیورو کے سربراہ خالد مشعل نے قابض اسرائیلیوں کے مسجد الاقصی پر حملوں کو ’عدیم النظیر جرم‘ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے حوالے سے ہم سب اللہ کے سامنے جوابدہ ہیں۔ اس وقت مقدس اسلامی مقام کے بچاؤ اور حفاظت کی خاطر بڑے پیمانے پر عوام کو متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اسرائیلی پولیس فورس نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والی خواتین، بچوں اور مردوں پر گذشتہ اور آج صبح بھی پرتشدد حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں متعدد نمازی زخمی ہوئے جبکہ 400 دیگر کو پولیس گرفتار کر کے ساتھ لے گئی۔

اطلاعات کے مطابق ان حملوں کے دوران پولیس فورس نے مسجد اقصیٰ کی عمارت میں موجود فرنیچر، دروازوں اور کھڑکیوں کو بری طرح نقصان پہنچایا اور توڑ پھوڑ کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے