کابل (بی این اے) بلوچ کونسل آف افغانستان کے متعدد عمائدین اور اراکین سے ملاقات میں نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور نے کہا کہ امتیازی سلوک اور تعصب ختم ہو چکا ہے، افغان باشندوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔
وزارت خارجہ کے پریس آفس نے ایک جاری کردہ خبر میں کہا ہے کہ نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر نے سپیدار پیلس میں افغانستان کی بلوچ کونسل کے متعدد عمائدین اور اراکین سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں بلوچ کونسل کے سربراہ سردار غلام نبی بلوچ اور دیگر کئی بلوچ عمائدین نے خطاب کیا اور امارت اسلامیہ کی حمایت کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ عوام اسلامی نظام کی حکمرانی سے خوش ہیں، اس کے نوجوان اس نظام کی حمایت کرتے ہیں اور اس میں خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔
بلوچ عمائدین اب بھی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مختلف علاقوں میں بلوچ باشندوں کے مسائل کے حل کے لیے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچ کیڈرز کو امارت اسلامیہ کے فریم ورک میں مزید کام کے مواقع دیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی انتظامیہ میں ملک کے شمال میں کچھ طاقتور لوگوں نے بلوچ عوام کی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضہ کر رکھا ہے وہ زمینین دوبارہ واپس لے کر دی جائیں۔
مولوی عبدالکبیر نے کہا ملکی آزادی کی جنگ اور جدوجہد میں بلوچ عوام کی کاوشوں اور قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
مولوی عبدالکبیر نے افغانستان کو تمام افغانوں کا مشترکہ گھر قرار دیا اور کہا کہ امارت اسلامیہ میں تعصب اور قوم پرستی کی کوئی جگہ نہیں ہے، افغانوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان متوازن ترقی کے لیے پرعزم ہے اور دیگر صوبوں کی طرح بلوچ علاقوں میں بھی تعمیر نو کے کام کیے جائیں گے اور بلوچ بھائیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ڈھانچوں میں لوگوں کی تعیناتی کا معیار اہلیت، تقویٰ اور مہارت ہے اور ان معیارات کی بنیاد پر ملک کے بلوچ کیڈرز کے تجربے کو بھی بروئے کار لایا جائے گا۔
مولوی عبدالکبیر نے نشاندہی کی کہ بلوچ قدرتی آفات کا شکار ہوئے اور پچھلی انتظامیہ میں محروم رکھے گئے، ان کے لیے خصوصی ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا جائے گا، اور ان کے بچوں کو ان کی زبان میں دینی اور جدید تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے