وفاقی وزراء خزانہ اسحاق ڈار و مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ اس سال حج 2023 میں تمام امیدواروں کوبغیر قرعہ اندازی قرار دے دیا گیا ہے اس سال حج کے لیے ریگولر سکیم کے تحت 44199 کا کوٹہ تھا لیکن رواں سال ہمیں درخواستیں 72869 وصول ہوئیں کوٹہ سے 37 ہزار زیادہ درخواستیں وصول ہونے پر وزیر اعظم کی ہدایت اور وزیر مذہبی امور کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عبدالشکور نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے امید ہے پاکستان کے اچھے دن دوبارہ آئیں گے ملک ترقی کرے گا اور خوشحال ہو گا میں تمام عازمین حج سے دعا کی اپیل کرتا ہوں ۔