ترکیہ نے مقبوضہ مشرقی القدس  میں اسرائیلی پولیس کی مداخلت،  مسجد،  اقصیٰ پر چھاپہ مارنے،  متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے جانے کے واقعے کی مذمت کی  ہے۔

وزارت خارجہ نے مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی افواج کے حملوں اور اشتعال انگیزیوں کے حوالے سے بیان  جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر چھاپہ مارنے، قبلہ اول میں پناہ لینے والوں میں مداخلت اور متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے، حرم شریف کے تقدس اور تاریخی حیثیت کو پامال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والوں کے خلاف یہ حملے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھانے کا باعث بننے والے حملوں  کو روکنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے