وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر انتظام مسابقہ حفظ وتجوید میں ملکی سطح پر پہلی پوزیشن دارالعلوم مدنیہ آماندرہ بٹ خیلہ کے طالب علم محمد اظہان ولد جان محمد نے حاصل کی تھی۔ طالب علم کی حوصلہ افزائی کے لیے ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری صاحب زید مجدکم السامی نے طالب علم کے لیے عمرے کے ٹکٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں آج بتاریخ 03 اپریل 2023 بروز پیر ایک پروقار تقریب میں ناظم وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ خیبر پختون خوا حضرت مولانا حسین احمد صاحب دامت برکاتھم العالیہ نے ناظم اعلی کی طرف سے عمرے کا ٹکٹ(ڈیڑھ لاکھ روپے) طالب علم کو سرپرست اور جامعہ کے مدیر مولانا عثمان بدر صاحب موجودگی میں حوالہ کردیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے