شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اتوار کے روز الصباح شام کے ایئر ڈیفنس نے حمص کے علاقے پر اسرائیلی حملے کو پسپا کر دیا۔

العربیہ/ الحدث چینلز کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی گولہ باری نے حمص کے دیہی علاقوں میں الضبعہ فوجی ہوائی اڈے کے اطراف کو نشانہ بنایا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’سانا‘ کے مطابق اس میزائل حملے سے ایک دن قبل دمشق کے جنوب مغرب میں مختلف ٹھکانوں پر اسرائیل نے میزائل حملے کیے تھے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسرائیلی میزائلوں نے دمشق کے جنوب مغرب میں شامی حکومت اور ایران نواز فورسز کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

رصدگاہ نے مزید کہا کہ میزائلوں سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ املاک کو نقصان پہنچا اور ایک اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا۔

گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیل نے شام میں سیکڑوں فضائی حملے کیے، جن میں شامی فوج اور ایرانی اور لبنانی حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں الگ الگ علاقوں میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایا جاتا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے