سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو مختلف فرامین جاری کیے ہیں جن کے تحت بعض اعلیٰ عہدے داروں کومعزول کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ نئے عہدے داروں کا تقرر کیا گیا ہے۔ایک شاہی فرمان کے تحت الدرعیہ کے گورنرشہزادہ احمدبن عبداللہ بن عبدالرحمٰن آل سعود کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ایک اور فرمان کے تحت شاہی کمیشن برائے الریاض کے چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او)فہدبن عبدالمحسن بن صالح الرشید کوان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اورانجینئرابراہیم بن محمد بن ابراہیم السلطان کو ان کی دیگرمنصبی ذمے داریوں کے علاوہ الریاض شہر کے لیے شاہی کمیشن کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقررکیا گیا ہے۔

ایک اور شاہی فرمان کے تحت پروفیسر فہد بن عبدالمحسن بن صالح الرشید کو وزارتی کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ میں بہترین عہدے پر مشیرمقررکیا گیا ہے۔

سعودی فرماں روا نے جنرل آرگنائزیشن برائے سوشل انشورنس کے گورنر محمد بن طلال النحاس کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کردیا ہے اور جناب عبدالعزیز بن حسن بن علی البوق کوان کی جگہ جنرل آرگنائزیشن برائے سوشل انشورنس کا گورنرمقررکیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے