ریاست مہاراشٹر کے بھو کردن تعلقہ کے انوا دیہات میں جامع مسجد میں تراویح سنار ہے حافظ قرآن پر چند سماج دشمن عناصر نے جان لیوا حملہ کرتے ہوئے ان کی داڑھی کاٹ دی۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق انوا کی جامع مسجد کا تعمیراتی کام جاری ہے۔ سلیب ہو چکا ہے۔ مسجد کے گیٹ وغیرہ نصب نہیں ہیں جس کے باعث مسجد کے بازو میں مدرسہ کی جگہ پر تراویح کا نظم کیا گیا تھا
کل حسب معمول حافظ صاحب بعد نماز مغرب تراویح کی تیاری میں مشغول تھے اور پارہ دہرا رہے تھے کہ تین تا پانچ سماج دشمن عناصر وہاں پہنچے اور حافظ صاحب کو باہر کھلے میں بلایا۔ حافظ صاحب جب باہر آئے تو شرپسندوں نے انہیں لاتوں گھونسوں سے نہ صرف شدید زدو کوب کیا بلکہ ان کی داڑھی بھی کاٹ ڈالی تھی
اس واقعہ میں حافظ صاحب کافی زخمی ہو گئے، جنہیں بھو کر دن کے سول اسپتال کے ڈاکٹروں نے اورنگ آباد کے گھائی اسپتال ریفر کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شرپسند عناصر شہر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کرچکے ہیں ۔ اس سلسلہ میں رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل نے جالنہ کے ایس پی سے گفتگو کی اور حالات کا جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے