خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز اور مسلمانوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں قرآن پاک کے ایک لاکھ پچاس ہزار نسخے فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ نمازیوں اور زائرین عمرہ کی ادائی، نماز اور تلاوت قرآن کریم کے دوران قرآن کے نسخوں کی کمی کو دور کیا جا سکے۔

دوسری جانب صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حرمین شریفین کے حوالے سے توجہ اور دیکھ بھال کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت بالخصوص خادم حرمین شریفین اور ولی عہد قرآن پاک کی خدمت اور عازمین کو سہولیات کی فراہمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

ڈاکٹر السدیس نے مزید کہا کہ شاہ سلمان نے حرمین شریفین کی دیکھ بھال اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے اور وہ ہرطرح سے عازمین کی خدمت اور مقدس مقامات میں عبادت کی زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقین بنا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے