کابل (بی این اے) وزارت قومی دفاع نے 205 آرمی کور بدر میں ناکارہ ہونے والی 300 گاڑیوں کی مرمت کرکے بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
باختر نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت دفاع نے آج ایک خبر میں کہا ہے 300 فوجی گاڑیاں جو تباہ اور ناقابل استعمال تھیں ان کی مرمت بدر آرمی کور کے ابو دجانہ بریگیڈ کی تکنیکی ٹیم نے کی اور اسے دوبارہ استعمال کے قابل بنایا۔
وزارت قومی دفاع کی معلومات کے مطابق مرمت شدہ گاڑیوں میں 150 انٹرنیشنل کاماز ٹرک، 125 ہموی گاڑیاں، 2 ٹینک، 4 ٹرالر، 10 پورکلف گاڑیاں اور 15 ہموی فوجی ایمبولینسیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت قومی دفاع کی انجینئرنگ اور تکنیکی ٹیموں کی کوششوں کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں گاڑیوں کی مرمت کی جا چکی ہے۔
