شبرغان (بی این اے) صوبہ جوزجان کے نائب گورنر مولوی گل محمد سلیم نے اپنے بیٹے کو ان کی ذمہ داریوں سے برطرف کر دیا۔
باختر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق امارت اسلامیہ کے عہدیداروں کے بیٹوں اور رشتہ داروں کو سرکاری اداروں میں ڈیوٹی سے برطرف کرنے سے متعلق عزت مآب امیر المومنین “حفظہ اللہ” کے فرمان کے مطابق نائب گورنر صوبہ جوزجان مولوی گل محمد سلیم نے اپنے بیٹے کو عہدے سے ہٹا کر اس کی جگہ امارت اسلامیہ کے ایک مجاہد کو اس عہدے پر مقرر کردیا ہے۔
جوزجان کے نائب گورنر کا بیٹا جوزجان کے سیکورٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک سیکورٹی پوسٹ پر کام کرتا تھا۔ عزت مآب امیر المومنین حفظہ اللہ کے جاری کردہ فرمان کی بنیاد پر وزارتوں اور نظامت کے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رشتہ داریوں اور علیحدہ ذاتی تعلقات کی بنیاد پر ملازمت دینے سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے