سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں موجود مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل 21 یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھیں اور حکومت کو اپنی شہادت ریکارڈ کرائیں۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی شہری کھلی آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے چاند کو دیکھے وہ فوری طور پر قریبی عدالت جاکر اپنی شہادت درج کرائے۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے” کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ بعد ازا حمد وثنا اور درود سپریم کورٹ کے فیصلہ نمبر (اے ایچ/ 167) میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ ام القرایٰ کیلینڈر کے مطابق منگل 8/1/1444ھ بہ مطابق 21 مارچ 2023ء بہ مطابق انتیس شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھیں۔

سپریم کورٹ نے استدعا کی ہے کہ جو شہری چاند کو آنکھوں سے دیکھیں یا دوربین کے ذریعے اسے قریبی عدالت کو مطلع کریں اور وہاں اس کی گواہی ریکارڈ کرائیں، یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے