کابل (بی این اے) آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امارت اسلامیہ افغانستان اور امریکہ کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کی تیسری سالگرہ ہے۔
تین سال قبل آج کے روز (ماہِ کب کی 10 تاریخ کو) امارت اسلامیہ افغانستان اور امریکہ کے درمیان تقریباً 60 ممالک اور تنظیموں کے نمائندوں کی موجودگی میں افغانستان سے تمام غیر ملکی جارح افواج کے انخلا کے معاہدے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دستخط کیے گئے۔
ہمارے صاحب ایمان اور مجاہد عوام نے اللہ تعالیٰ کی مدد سے بیرونی جارحیت پسندوں کے خلاف مقدس جہاد جاری رکھا تا آں کہ ان کا جہاد فتح کی راہ پر گامزن ہوگیا۔
اللہ تعالیٰ کی خصوصی نصرت، مجاہدین اور مظلوم عوام کی قربانیوں اور دوحہ معاہدے افغان مجاہد اور مظلوم قوم کی عظیم فتح اور آزادی کا آغاز تھا جس نے افغانستان کو 20 سالہ قبضے اور جنگ سے آزادی دلائی۔
اللہ کے فضل و کرم سے افغان عوام ایک بار پھر بھائیوں کی طرح اکٹھے ہوئے، دشمنوں کی سازشیں ناکام بنا دی گئیں اور اسلامی نظام کے قیام کی بنیاد رکھ دی گئی۔
اس عظیم دن کے موقع پر امارت اسلامیہ افغانستان تمام افغان عوام اور محاذوں پر لڑنے والے مجاہدین کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں امن و امان قائم کرنے، شہداء کی قربانیوں پر استوار اسلامی نظام کو مستحکم بنانے اور ہم سب کو اس عظیم فتح اور انعام پر شکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے