ترکیہ میں خوف ناک  زلزلہ 76 افراد جان بحق 440 زخمی

ترکیہ کے مشرقی میں آج سوموار کی صبح میں آنے والے خوفناک زلزلے سے اب تک کم سے کم 76 افراد جان بحق  اور 440 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں اور ملبے کے نیچے بہت سے لوگ دب گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ترکیہ کے جنوبی اور شام کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ عراق،اردن، لبنان، مصر، قبرص اور فلسطینی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.9 بیان کی گئی ہے۔

جنوبی ترکی میں زلزلے سے کئی بڑی عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔ زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے نکل آئے برف سے ڈھکے علاقے میں لوگوں کو کھلے آسمان تلے برف پر دیکھا گیا ہے۔

جرمن سینٹر فار جیو سائنسز ریسرچ کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز جنوبی ترکیہ کے شہر کہرمان میں 10کلو میٹرزیرزمین تھا۔

دوسری طرف یورپی بحیرہ روم سینٹر فار سیسمولوجی نے کہا ہے کہ وہ زلزلے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرنظر رکھے ہوئے ہے۔ زلزلے کے بعد سونانی کا خطرہ بھی موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے