ترک کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکیہ میں پیر کو علی الصباح آنے والے زلزلے کے دوران 2,200 سال سے زیادہ قدیم تاریخی قلعہ غازی عنتاپ کے بعض حصے منہدم ہو گئے ہیں۔

ترک اخبار ’’ینی شفق‘‘کے مطابق ابھی اس بات کا اندازہ نہیں ہو سکا کہ قلعہ کس حد تک مخدوش ہوا ہے۔

یہ تاریخی قلعہ یونیسکو کی تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل ہے۔

صوبہ کہرمان مرعش میں آج صبح 7.9 شدت کا زلزلہ آیا جس سے کئی شہروں میں تباہی ہوئی۔ درجنوں افراد ہلاک جب کہ سیکڑوں زخمی ہوئے اور درجنوں منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے