کوئٹہ :(ویب نیوز) ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے ، دھماکے کی نوعیت فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے