حماس نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہر پشاور میں پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے خوفناک دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ پیر کے روز نماز ظہر کے دوران ہونے والے اس وحشیانہ حملے میں اب تک 93 نمازی شہید اور 157 زخمی ہو گئے ہیں۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  پشاور میں مسجد میں دہشت گردانہ حملہ ایک وحشیانہ فعل ہے اور حماس اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم ایک قابض ریاست کی منظم دہشت گردی کا شکار ہے اور اس لیے دہشت گردی کے کسی بھی واقعےشدید مذمت کرتی ہے۔

بیان میں پشاور میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے