عالمی یوم تعلیم کی مناسبت سے امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت تعلیم کا اعلامیہ
عالمی یوم تعلیم کی مناسبت سے امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت تعلیم افغان قوم اور بین الاقوامی برادری کو یقین دلاتی ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان تعلیم کا حصول ہر بچے کےلیے نہایت ضروری سمجھتی ہے اور امارت اسلامیہ کی کوشش ہے کہ اس سلسلے میں معیاری تعلیمی اور تربیتی خدمات سر انجام دیں۔
امارت اسلامیہ بالخصوص وزارت تعلیم تمام تر اقتصادی پابندیوں اور مسائل کے باوجود پورے ملک میں 19000 سکول، 13000 دینی مدارس اور علاقائی کلاس رومز، تیز رفتار تعلیمی اداروں کے علاوہ خواندگی کے ہزاروں مراکز قائم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
اس وقت دس ملین طلبا، جن میں ڈھائی ملین لڑکیاں ہیں، وزارت تعلیم کے تحت پرامن ماحول میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں، جنہیں ڈھائی لاکھ مرد اساتذہ اور 92 ہزار خواتین اساتذہ پڑھاتی ہیں۔
وزارت تعلیم عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ چالیس سالہ بحران سے نکلنے والی افغان قوم تعلیم کے میدان میں تنہا نہ چھوڑے۔ اور نوجوان افغان نسل تعلیمی خدمات فراہم کرنے میں امارت اسلامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ افغان عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے مواقع اور سہولیات فراہم کرنے میں وزارت تعلیم کا ساتھ دیں۔ وزارت تعلیم ملک کے نوجوانوں کو بھی اپنے تعلیمی مشن سمجھنے اور اپنی پڑھائی میں زیادہ سے زیادہ اور دلچسپی لینے کےلیے متوجہ کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے