امارت اسلامیہ کی نیدر لینڈ میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت
امارت اسلامیہ افغانستان نیدرلینڈ کے شہر ہاگ میں ایک متعصب سیاست دان کی جانب سے قرآن کریم کے نسخے پھاڑنے اور اس کی بے حرمتی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان نیدرلینڈ کی حکومت سے مذکورہ متعصب شخص کو گرفتار کرکے سزا دینے اور اس سے سیاسی ذمہ داریاں واپس لینے کی مطالبہ کرتی ہے۔ تاکہ ایک منظم طریقے سے دین اسلام اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز رویے، تعصب اور نفرت کی اشاعت کو روکا جا سکے۔
ہم مسلم ممالک کے سربراہوں سے بھی اس نوع کے واقعات کے روک تھام کےلیے متفقہ موقف اپنانے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ مسلمان موثر طریقے سے اپنے دین کا دفاع کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے