سیاسی معاملات افغانستان میں عالمی برادری کی امداد پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ اقوام متحدہ
کابل : اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے وزیر تعلیم مولوی حبیب اللہ آغا سے ملاقات میں یقین دلایا کہ افغانستان کے لیے عالمی برادری کی امداد مستقل اور غیر مشروط ہوگی اور سیاسی معاملات انسانی امداد پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔
وزیر تعلیم نے افغانستان میں عالمی برادری کی تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ وہ بین الاقوامی فلاحی اداروں کو سہولیات فراہم کریں گے اور ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کریں گے۔