کابل: (ویب ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کی بلڈنگ کے نزدیک دھماکا اتنا شدید تھا اس کی گونج دور دور تک سنی گئی، عمارت اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بھگدڑ مچ گئی۔

طالبان اہلکاروں نے عمارت کا محاصرہ کرلیا، قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، زخمیوں میں سے 6 کی حالت ناذک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب افغان وزارت خارجہ نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئےاس میں  کہا ہے، کہ آج وزارت خارجہ آفس کی سڑک پر دین ووطن اور اسلامی نظام کے دشمنوں کی جانب سے دھماکے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔دھماکے میں ہمارے کچھ ہموطن شہید اور زخمی ہوئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون

وزارت  خارجہ دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس ،ذخمیوں کو صحت کاملہ عاجلہ اور لوحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ امارت اسلامیہ کے دشمنوں پرواضح ہو کہ اس طرح کے بزدلانہ حرکتوں سے وہ اسلامی نظام کے خلاف اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کرسکتے ۔ملک میں قائم اسلامی نظام کے خلاف لڑنا اور دیگر تخریبی کاروائیاں کرنا اسلامی تعلیمات سے متصادم ہے اور اس میں ملوث افراد دینی و قومی مجرم ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے