کابل: تیل نکالنے کے منصوبے کے آغاز کے بعد اگلے تین سال تک افغانستان تیل کی ضرورت میں خود کفیل بن جائے گا۔ شیخ شہاب الدین دلاور
مائنز اور پیٹرولیم کے وزیر شیخ شہاب الدین دلاور نے کہا ہے کہ تیل نکالنے کے اس منصوبے میں 3000 افراد کو ملازمت ملے گی، جن میں سے تمام افغانی ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ اس معاہدے میں افغانستان 20 فیصد شراکت دار ہے اور 15 فیصد رائلٹی کی مد میں دی جائے گی۔
مائنز اینڈ پیٹرولیم کے وزیر شیخ شہاب الدین دلاور نے چین کے ساتھ دریائے آمو کے تیل کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں کہا کہ افغانستان کے اس علاقے میں تیل نکالنے کے آغاز کے ساتھ ہی افغانستان اگلے تین سال تک تیل کی ضروریات میں خود کفیل بن جائے گا اور پیٹرولیم مصنوعات بیرون ملک برآمد کرنا شروع کردے گا۔