سعودی عرب کی زراء کونسل [کابینہ] نے ایک نئی ترمیم کی منظوری دی ہے جس کے تحت انٹری اور ریٹر کے ویزوں کی تجدید اور ایسے معاملات میں جہاں رہائشی سعودی عرب سے باہر ہیں اقامہ کی تجدید کی فیس کو دوگنا کر دیا گیا ہے۔

نئی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ ایگزٹ اور ریٹرن ویزا فیس زیادہ سے زیادہ دو ماہ کے ایک سفر کے لیے 200 ریال ہوگی۔ یہ اس صورت میں ہے اگر رہائشی سعودی عرب کے اندر ہے۔ اگر رہائشی سعودی عرب سے باہر ہے تو ہر اضافی مہینے کے لیے 100 ریال ادا کرنا ہوں گے اضافی مہینے کی فیس اقامہ کی مدت کی حد کے اندر دگنی کردی جاتی ہے۔

3 ماہ کی مدت کے لیے متعدد دوروں کے لیے 500 ریال اور ہر اضافی مہینے کے لیے 200 ریال اگر رہائشی سعودی عرب کے اندر ہے۔ اگر وہ سعودی عرب سے باہر ہے تو اضافی مہینے کی فیس دوگنا ہوگی۔

اقامتی نظام کے آرٹیکل 38 میں ترمیم سرکاری اخبار ’ام القریٰ‘ میں شائع کی گئی ہے۔ غیر ملکی ملازمین اور گھریلو ملازمین کے ساتھیوں کے لیے رہائشی اجازت نامے کی تجدید کی شرط عائد کی گئی ہےاگر وہ مملکت سے باہر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے