پاکستان کے وزیر داخلہ کے بیان پر وزارت دفاع کا اعلامیہ
وزارت دفاع، افغانستان میں پاکستانی طالبان تحریک کے وجود اور افغانستان کے اندر ان پر ممکنہ حملے کے حوالے سے پاکستان کے وزیر داخلہ کے حالیہ بیان کو اشتعال انگیز اور بے بنیاد سمجھتی ہے۔
پاکستان میں پاکستانی طالبان کے مراکز کے شواہد کے باوجود پاکستانی حکام کے ایسے دعوے دونوں پڑوسی اور برادر ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ کسی بھی مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جانا چاہیے۔
افغانستان لاوارث نہیں ، ہم ہمیشہ کی طرح اب بھی ملک کی علاقائی سالمیت اور آزادی کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ ہم دوسروں سے زیادہ اپنے ملک کے دفاع کا تجربہ رکھتے ہیں