آج سے 43 سال قبل 06 جدی 1358 ھ ش بمطابق 27 دسمبر 1979ء کو سوویت یونین نے افغانستان کی مقدس سرزمین پر جارحیت اور حملہ کیا اور اپنی ہزاروں افواج کو ہماری سرزمین لائی۔
دس سالہ قبضے اور عظیم مظالم کے نتیجے میں افغان عوام کو ہر قسم کا نقصان پہنچا، لاکھوں افغانوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور، شہید اور معذور کردیا، مگر للہ الحمد اس کےخلاف ہماری غیور اور مسلمان قوم نے بہادری سے جہاد کیا، جس کے نتیجے میں دس سالوں کے بعد روسی سرخ ریچھ نے افغانستان میں عظیم شکست کھائی اور ہماری مظلوم قوم کو اس کی شر سے نجات ملا۔
تاریخ کے اس عظیم سانحہ کا ایک طرف یہ پیغام ہے کہ دنیا کا کوئی مغرور قوت افغانستان کے مسلمان اور غیور قوم کے ایمان،غیرت اور پختہ عزم پر شک نہ کریں۔
نیز ثابت کررہا ہے کہ ہماری قوم جتنی مظلوم اور بیچارہ واقع ہوجائے، مگر اپنے رب جل جلالہ کے حکم (جہاد) کو عملی کرنے اور اپنی استقلال اور آزادی کے حصول اور تحفظ کے لیے روشن تاریخ رکھتی ہے، حال ہی ایک صدی میں انگریز، روس اور امریکی جارحیت اور اس کے بعد ان کے شرمناک شکست اس حقیقت کو روشن کررہا ہے۔
امارت اسلامیہ ایسی صورت میں ہماری سرزمین پر سابق سوویت یونین کی جارحیت کی ایک بار پھر مذمت کرتی ہے اور قوم سے مطالبہ کرتی ہے کہ اپنی سرزمین کی آزادی اور استقلال کے تحفظ کے لیے ہمیشہ تیار رہے اور کسی کو اجازت نہ دے کہ ہمارے ملک، اقدار اور قوم کے خلاف مذموم سازش اور غلط ارادے عملی کریں۔
امارت اسلامیہ پرعزم ہے ، شب و روز اپنے ملک، دینی اقدار اور مسلمان قوم کے دفاع اور تحفظ کے لیے خدمت اور جدوجہد کو جاری رکھے گی۔
امارت اسلامیہ افغانستان
03 جمادی الثانی 1444ھ ق
06 جدی 1401 ھ ش
27 دسمبر 2022 ء

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے