کابل: افغان وزیر ہائیر ایجوکیشن مولوی ندامحمد ندیم سے پرائیویٹ یونیورسٹیز کے نمائندوں کے وفد کی ملاقات۔
ملاقات میں یونیورسٹیز کے مسائل پر تبادلہ خیال۔ مستقبل میں پرائیویٹ یونیورسٹیز اور حکومت کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کے لیے وزیر ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے ایک مشترکہ کمیشن کے قیام کی تجویز۔
انہوں نے وفد کو یقین دلایا امارت اسلامیہ کسی قسم کی تعلیم کی مخالف نہیں ہے، بلکہ ہم تعلیم کی ترقی کے لیے کام کرنے والوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کریں گے۔
یونیورسٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم پر عارضی پابندی کے حوالے سے انہوں نے وفد پر واضح کیا کہ اس حکم نامے میں بذات خود عورت کی تعلیم کی مخالفت یا اس کے شرعی طور پر ناجائز ہونے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ ہم صرف اتنا چاہتے ہیں تعلیم شرعی ماحول میں دینی اقدار کے تحفظ کے ساتھ ہو۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ہائیر ایجوکیشن کے حکام اور پرائیویٹ یونیورسٹیز اتحاد کا ایک مشترکہ کمیشن قائم کیا جائے گا جو ہم آہنگی سے یونیورسٹیز میں حکومتی تقنینی کتاب کے احکامات کے اجرا اور سرکاری امور میں یونیورسٹیز کو پیش آنے والے مسائل کے حل کے لیے کام کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے