متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اتوار کو افغان وزیر دفاع اور ملا محمد عمر کے صاحب زادے ملا محمد یعقوب سے ابوظبی میں ملاقات کی۔

یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور معاونت کے مواقع پر گفتگو ہوئی۔

اس ملاقات کے حوالے سے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور افغان وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں جامع تعلقات میں وسعت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق ملاقات میں بعض اہم مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔

یاد رہے نومبر میں یو اے ای نے افغانستان کو ایک 1.7 ارب ڈالر کی امداد دیے جانے کا اعلان کیا تھا۔

افغانستان میں زلزلے کے بعد متحدہ عرب امارات نے افغانستان کے لیے ایک ہزار مربع کلو میٹر کا فیلڈ ہسپتال اور دیگر امدادی سامان بھیجا تھا۔ 16 ٹن کی طبی امداد اس کے علاوہ تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے