کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کی طالبان حکومت نے وائس آف امریکا سمیت دیگر غیر ملکی میڈیا پر پابندی عائد کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے وائس آف امریکا، ریڈیو آزادی اور ریڈیو فری یورپ کی نشریات پر پابندی لگا دی ہے، طالبان کا موقف ہے کہ پابندی پروگراموں کے مواد سے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد لگائی گئی۔

ترجمان وزارت خارجہ طالبان عبدالقہار بلخی نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں پریس قوانین موجود ہیں اور جو نیٹ ورک بھی ان قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرے گا اس سے افغانستان میں رپورٹنگ اور نشریات کا حق واپس لے لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وی او اے اور ریڈیو آزادی ان قوانین کی پابندی کرنے اورپیشہ ورانہ انداز میں نشریات چلانے میں ناکام ہوگئے ہیں اس لیے انہیں بند کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے