ملک میں جمادی الاول کا چاند نظرآگیا۔

جمادی الاول 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھاکہ اجلاس میں پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ جمادی الاول کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، سرگودھا، ساہیوال، جھنگ، بہاولپور، فیصل آباد، کرک، کوئٹہ، پشاور، کوٹلی آزاد کشمیر، راولاکوٹ آزاد کشمیر و دیگر مقامات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاند کی شہادتوں کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا یکم جمادی الاوّل 1444ہجری 26 نومبر 2022 بروزہفتہ کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے